ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال کیلئے نئی ہدایات جاری، کسی خرابی کی صورت میں کیا کرنے کو کہا گیا ہے؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال کیلئے نئی ہدایات جاری، کسی خرابی کی ...
ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال کیلئے نئی ہدایات جاری، کسی خرابی کی صورت میں کیا کرنے کو کہا گیا ہے؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضمنی انتخابات کیلئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 اور 21 اکتوبر کے ضمنی انتخابات کیلئے جاری ہدایات میں نتائج بھیجنے کیلئے آر ٹی ایس سسٹم استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات بھیج دی گئی ہیں کہ ووٹوں کی گنتی مکمل کرنے کے بعد نتیجہ ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا جبکہ یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی، ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کی خرابی کے باعث پریذائیڈنگ افسر فوری طور پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے اور ذاتی طور پر نتائج جمع کروائے۔
پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے نتائج جمع کروائے جانے کے بعد ریٹرننگ افسر نادرا حکام کی مدد سے آر ٹی ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر بھیجے گا، اس کے علاوہ ہدایت نامے کی ایک کاپی نادرا چیئرمین کے حوالے بھی کر دی گئی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔