وہاب ریاض کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ کیوں بنایا گیا؟ سرفراز احمد نے اس سوال کا جواب دیدیا جو ہر پاکستانی پوچھ رہا تھا

وہاب ریاض کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ کیوں بنایا ...
وہاب ریاض کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ کیوں بنایا گیا؟ سرفراز احمد نے اس سوال کا جواب دیدیا جو ہر پاکستانی پوچھ رہا تھا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وہاب ریاض کی طویل عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوئیں اور انہیں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو ئے جس پر پاکستانی یہ پوچھنے لگے کہ آخر انہیں ٹیم میں شامل کس کے کہنے پر کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا ہے اور بتایا ہے کہ وہاب ریاض کو ریورس سوئنگ کی خصوصیت کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاب ریاض کو ان کی رفتار اور ریورس سوئنگ کے باعث ٹیم میں شامل کیا کیونکہ ہم نے سوچا تھا کہ اس سے ہمیں فائدہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے آخری روز ہم جب گراﺅنڈ میں آئے تو سوچا کہ میچ جیتنے کا بہترین موقع ہے لیکن میرے خیال سے یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے مگر اس کے باوجود میچ برابر ہونے پر کافی بے چینی ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں باﺅلنگ چینجز سے مطمئن ہوں لیکن ہمیں وقت پر وکٹیں نہیں مل سکیں جس کے باعث ایسا محسوس ہوا کہ باﺅلنگ میں تبدیلیاں درست نہیں تھیں۔

مزید : کھیل