زلزلہ زدگان کے لئے چینی امداد کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی

زلزلہ زدگان کے لئے چینی امداد کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی
زلزلہ زدگان کے لئے چینی امداد کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی

  

جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا کے زلزلہ زدگان کے لیے چین کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ روز بالک پپن انٹرنیشل ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے چینی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس امدادی سامان میں ٹینٹ،پانی صاف کرنے کے آلات،جنریٹر اوردیگر ضروری سامان شامل ہے۔یہ سامان مرکزی سولاویسی صوبے کے ان علاقوں میں تقسیم کیا جائے جو حالیہ زلزلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔انڈونیشیا کے حکام اور چینی سفارتخانے کے منسٹر قونصلروانگ لی پنگ نے چینی مال بردار جہاز کی آمد کا خیرمقدم کیا اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔چین کے سامان کی پہلی کھیپ 2لاکھ امریکی ڈالر مالیت پر مشتمل ہے۔

مزید : بین الاقوامی