گھریلو حالات سے تنگ رنگ ساز نے موت کو گلے لگا لیا

گھریلو حالات سے تنگ رنگ ساز نے موت کو گلے لگا لیا
گھریلو حالات سے تنگ رنگ ساز نے موت کو گلے لگا لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفی ٹاﺅن کے علاقہ میں 22سالہ رنگساز نے گھریلو حالات سے تنگ آکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جوتدفین کے لیے اسے اپنے آبائی گاﺅں لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاﺅن کے علاقہ ہدایت اللہ بلاک میں 22 سالہ عمر نامی نوجوان جوکہ موسم والا تحصیل منچن آبادضلع بہاولنگرکارہائشی تھا اوراپنے بڑے بھائی خلیل کے ساتھ یہاں گھروں میں سفیدی کا کام کرکے اپنے دوبھائیوں ، تین بہنوں سمیت ماں باپ کا پیٹ پال رہا تھا اور اپنے گھریلو حالات سے بہت پریشان رہتا تھا ،آج  اس کا بڑا بھائی جب چائے لینے کے لیے گیا تو پیچھے سے اس نے خود کو پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کرلی جب خلیل واپس آیا تو اس نے اپنے چھوٹے بھائی کی لاش پنکھے سے جھولتی ہوئی دیکھی تو اس نے فوری پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش نیچے اتار کر ضروری کاروائی کے بعد اس کے بھائی کے حوالے کردی ۔

مزید : جرم و انصاف