شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسا اعتراف کر لیا کہ جان کر نواز شریف اور مریم نواز کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسا اعتراف کر لیا کہ جان کر ...
شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسا اعتراف کر لیا کہ جان کر نواز شریف اور مریم نواز کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کو اس صدی کا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صدی نے 4 سیاسی لیڈر پیدا کئے  ہیں جن میں ذوالفقار علی بھٹو ،بے نظیر بھٹو ،نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق   لاہور میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر  مرحومہ کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے، اصل مسئلہ ماضی میں اور آج بھی یہ ہے کہ بڑی کرسیوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں,ملک کا بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے،اس ناکامی میں سارے شعبے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 50 سالہ سیاسی تاریخ میں 4 سیاسی لیڈر پیدا ہوئے، جن میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں،یہ میرا ذاتی مؤقف ہے، پارٹی کا نہیں،میں بطور سیاست دان سمجھتا ہوں کہ ہم نے چار سیاسی لیڈر پیدا کئے ، لیڈر وہ ہوتا ہے جو میرے حلقے میں آ کر مجھے ووٹ ڈلوا دے ۔انہوں نے  عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وہ آواز تھی جس سے آمر بھی گھبراتے تھے اور ججز بھی،ان میں ہمت، حوصلہ اور جرات تھی۔ 

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی