بھارت نے ظلم و جبر کی تمام حدود عبور کر دی ہیں،جنازوں میں عوامی شرکت کو روکنا انتقام گیری پر مبنی کارروائی ہے : سید علی گیلانی 

بھارت نے ظلم و جبر کی تمام حدود عبور کر دی ہیں،جنازوں میں عوامی شرکت کو روکنا ...
بھارت نے ظلم و جبر کی تمام حدود عبور کر دی ہیں،جنازوں میں عوامی شرکت کو روکنا انتقام گیری پر مبنی کارروائی ہے : سید علی گیلانی 

  

سرینگر(آن لائن) حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم و جبر کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے۔ جنازوں میں عوامی شرکت کو روکنا انتقام گیری پر مبنی کارروائی ہے ۔

سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے بیان سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی سے وابستہ افراد کا صرف ایک ہی دشمن ہو سکتا ہے وہ خود قابض طاقتیں ہیں جو وہ اپنے مخبروں اور دوسرے تحریک دشمن افراد کی مدد سے نامعلوم کا لبادہ اوڑھ کر دلخراش سیاہ کرتوت انجام دے رہا ہے تاکہ خوف و ہراس کا ایسا ماحول پیدا ہو جس میں اپنے حقوق اور بھارتی استعمار کے خلاف زیادہ کھولنا بھی جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے ظلم و جبر کی تمام حدود پار کر دی ہیں جوانوں کو پشت بہ دیوار کرکے انتہائی اقدام کی طرف دھکیل کر مجبور کر کے انہیں بیدردی سے قتل کرنے کا جواز پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 71 برس کی ناگفتہ بہ صورت حال ، قتل و غارت گری کا نہ تھمنے والا سلسلہ ہمارے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا تابناک اور پررشک مستقبل تیاگنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ 

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد