ویرات کوہلی کے مداح بے قابو، ایک اور شخص سیلفی کے لئے گراؤنڈ میں گھس گیا

ویرات کوہلی کے مداح بے قابو، ایک اور شخص سیلفی کے لئے گراؤنڈ میں گھس گیا
ویرات کوہلی کے مداح بے قابو، ایک اور شخص سیلفی کے لئے گراؤنڈ میں گھس گیا

  

حیدر آباد دکن(یواین پی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مداح بے قابو ہونے لگے، ایک اورشخص سیلفی کے لئے گراؤنڈ میں گھس گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلفی کے لئے گراؤنڈ میں گھسنے والے ایک اور شخص کا یہ واقعہ ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی دن پیش آیا، جب ایک منچلا پرستار سیکیورٹی کی تمام حدودکو عبور کرتا ہوا کوہلی سے گلے ملنے کیلئے میدان میں پہنچ گیا، دن کے پہلے سیشن میں اس واقعے نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں، کوہلی اس اچانک افتاد پر ہکا بکا رہ گئے۔مذکورہ پرستار ان کے ہمراہ سیلفی بنانے کا بھی ارادہ رکھتا تھا، اس نے انھیں گلے لگانے اور کس کرنے کی بھی کوشش کی۔ 

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی پر مامور افسران نے نوجوان کو قابو کرتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا، اس موقع پر شائقین نے شورمچایا اور مذکورہ پرستار کی ہمت پر تالیاں بھی بجائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں ایک شخص ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے میدان میں داخل ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل