”میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم یہ کام ضرور کریں گے تاکہ ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی چیئرمین کو بڑا حکم دیدیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

”میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم یہ کام ضرور کریں گے تاکہ ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ...
”میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم یہ کام ضرور کریں گے تاکہ ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی چیئرمین کو بڑا حکم دیدیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران کرکٹ کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احسان مانی نے ملک میں کرکٹ کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ دونوں کے درمیان قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں نئے سٹیڈیمز تعمیر کرنے کا وعدہ کیا جبکہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے 16 اکتوبر کو ہونے والی میٹنگ کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

مزید : کھیل