بھارتی وزیراعظم کو قتل کرنے کی دھمکی ،ای میل پولیس افسر کو موصول

بھارتی وزیراعظم کو قتل کرنے کی دھمکی ،ای میل پولیس افسر کو موصول
بھارتی وزیراعظم کو قتل کرنے کی دھمکی ،ای میل پولیس افسر کو موصول

  

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیراعظم کو قتل کر نے کی دھمکی کا ای میل پولیس کمشنر کو موصول ہوا ہے جس میں قتل کر نے کی تاریخ بھی درج کی گئی ہے ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پولیس کمشنر کو یہ ای میل آسام کی کسی جیل سے بھیجا گیا ہے،جس میں اگلے سال مسٹر مودی کو جان سے مارنے والے  ای میل میں ایک خاص تاریخ بھی لکھی گئی ہے،اس ای میل کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر تے ہو ءے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے،اہم بات یہ ہے کہ اسی سال جون میں پونے پولیس نے دعوی کیا تھا کہ مشتبہ ماؤنوازوں سے ایک خط ملا تھا جس میں مسٹر مودی کا سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی سازش سامنے آئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی