امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے:چینی وزارت خارجہ

امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے:چینی وزارت خارجہ
امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے:چینی وزارت خارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(آئی این پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لو کھانگ کا کہنا تھا کہ امریکی رہنماوں نے حالیہ دنوں بیانات دیئے ہیں کہ چین میں انسانی حقوق کی صورتحال ایک بار پھر بگڑ رہی ہے جبکہ ایسے بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت چینی حکومت ہمیشہ عوام کے انسانی حقوق کو بہت اہمیت دیتی ہے۔امریکی حکومت کو خود اپنے ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کرنا چاہیے اور انسانی حقوق کے بہانے دوسریممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کو ترک کرنا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی