”ظالمو! بس یہی رہ گیا تھا کیا۔۔۔“ اقرار الحسن کے پروگرام ’سرے عام‘ کے نام کیساتھ ایسا کام کر دیا گیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

”ظالمو! بس یہی رہ گیا تھا کیا۔۔۔“ اقرار الحسن کے پروگرام ’سرے عام‘ کے نام ...
”ظالمو! بس یہی رہ گیا تھا کیا۔۔۔“ اقرار الحسن کے پروگرام ’سرے عام‘ کے نام کیساتھ ایسا کام کر دیا گیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اقرار الحسن سید نے پروگرام ”سرے عام“ سے خوب نام کمایا جسے ملک بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

اس پروگرام کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے ”سرے عام“ کا نام ایک ایسی جگہ استعمال کر ڈالا کہ اقرار الحسن سید بھی دیکھ کر حیران پریشان رہ گئے حتیٰ کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا کہ ”ظالمو!!! بس یہی رہ گیا تھا۔۔۔“

یہ جان کر یقینا آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے کہ ’کاروباری‘ ذہن رکھنے والی کسی شخصیت نے سلانٹی بنائی اور اس کا نام ”سرے عام سلانٹی“ رکھ دیا۔ اس سلانٹی کی پیکنگ کی تصویر اقرار الحسن سید تک پہنچی تو انہیں بھی حیرت کا جھٹکا لگا اور ٹوئٹر پر اس کی تصویر ٖشئیر کرتے ہوئے دل کی بات کہہ ڈالی۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس