فالودہ فروش کے بعد اب رکشہ ڈرائیور کے اکاونٹ سے بھی اتنے ارب روپے کی ٹرنزیکشن ہو گئی کہ ایف آئی اے اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ارب پتی فالودہ فروش اور کروڑ پتی طالب علم کے بعد اب رکشے ڈرائیور کے اکاونٹ سے بھی اربوں روپے برآمد ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے رکشہ ڈرائیور کے اکاﺅنٹ میں 2ارب 50کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے ایک اور بینک اکاﺅنٹ کا سراغ لگایا جس سے ڈھائی ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ایف آئی حکام نے اورنگی ٹاﺅن کے اکاﺅنٹ ہولڈر رشید سے 5روز پہلے پوچھ گچھ کی جس پر پتا چلا کہ وہ رکشہ چلاتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اکاﺅنٹ کے بارے میں بینک کے منیجر اور کمپنی کے مالک سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔