شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: اداکارہ نور 

شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: اداکارہ نور 
شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: اداکارہ نور 

  

لاہور (این این آئی) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میرا شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،میں اپنی دنیا میں خوش ہوں ،سیاست جن کا کام ہے ان کو ہی زیب دیتا ہے نہ میں نے کبھی سیاست کی اورنہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نو ر کا کہناتھا کہ مجھے متعدد بار بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے مگر میں نے تہیہ کررکھا ہے کہ انڈسٹری میں کام نہیں کرنا ۔خدا کی ذات نے مجھے جس راستے پر لگا دیا ہے اسی پر خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ خدا کی ذات بھی مجھ سے راضی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا عارضی ہے اصل دنیا آخرت کی ہے اور جس نے غفلت کی اور خود کو دنیاکو خوش رکھنے کی کوشش کی اس نے درحقیقت اپنی آخرت خراب کی ۔ انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ خدا کی ذات ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو غلطیاں ہم سے ہوگئی ہیں خدا ان کو بھی معاف کرے ۔

مزید : تفریح