ضمنی انتخابات کے لیے گائیڈ لائن جاری

ضمنی انتخابات کے لیے گائیڈ لائن جاری
ضمنی انتخابات کے لیے گائیڈ لائن جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےضمنی انتخابات کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سہولت فراہم کردی، اپنےووٹ، پولنگ سٹیشن اورحلقہ انتخاب کی معلومات ایس ایم ایس سے حاصل کی جاسکتی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق اپنا شناختی کارڈنمبر8300 پربھیج کر مکمل تفصیل حاصل کی جاسکتی ہے۔ معمر شہری، حاملہ خواتین، معذورافراد اور خواجہ سراء کیساتھ پولنگ سٹیشن پرترجیحی سلوک ہوگا،زائدالمعیاد شناختی کارڈپربھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن نےووٹرزکوموبائل فون، کیمرہ اور خواتین کواپنا پرس ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایت پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے صبح 8 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہے گا۔

مزید : قومی