امام الحق کو یہ کیا ہو گیا کہ وہ ہسپتال پہنچ گئے؟ تفصیلات جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے

امام الحق کو یہ کیا ہو گیا کہ وہ ہسپتال پہنچ گئے؟ تفصیلات جان کر آپ کے ہاتھ ...
امام الحق کو یہ کیا ہو گیا کہ وہ ہسپتال پہنچ گئے؟ تفصیلات جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انگلی کی سرجری ہو گئی ہے جنہیں ڈاکٹروں نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ منگل کو وطن واپس پہنچیں گے۔

امام الحق نے کامیاب سرجری کے بعد اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب رہی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں تین ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز فیلڈنگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی فریکچر ہو گئی تھی جس کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں تین ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو چکی ہے۔

مزید : کھیل