”ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر نہیں بلکہ۔۔۔“ فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کر دیا، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

”ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر نہیں بلکہ۔۔۔“ فواد چوہدری ...
”ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر نہیں بلکہ۔۔۔“ فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کر دیا، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا معاملہ ابھی چل ہی رہا تھا کہ پولیس ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین ناصر درانی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ناصر درانی کا استعفیٰ سامنے آیا تو کہا جانے لگا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے معاملے پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دہانی کروائی تھی کہ پولیس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہو گی تاہم وہ ایک مہینے بعد ہی آئی جی پنجاب کو ہٹانے کے معاملے پر خوش نہیں تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اب حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے معاملے پر نہیں بلکہ خرابی صحت کے باعث دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب بیورو کریسی میں ایک گروپ شریف خاندان کیساتھ ہمدردی رکھتا ہے اور ان کا وفادار ہے۔ حکومتی احکامات نہ ماننے والے بیورو کریٹس کو سبکدوش کر دیا جائے گا۔

مزید : قومی