اسرائیل نے غزہ کو قطری ایندھن کی سپلائی بند کردی

اسرائیل نے غزہ کو قطری ایندھن کی سپلائی بند کردی
اسرائیل نے غزہ کو قطری ایندھن کی سپلائی بند کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ پٹی کو قطر کی جانب سے فراہم کردہ ایندھن بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی غزہ کو ایندھن کی سپلائی بند کر دے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جمعہ کو غزہ کی سرحد ہونے والے پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔غزہ کا علاقہ گذشہ 10 برسوں سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی مساعی سے غزہ کو قطر کی مالی معاونت سے ایندھن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر فلسطینی اتھارٹی نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔