”بڑی مزے کی بات ہے سلطنت آپ نے گدھے کو سونپ دی مطلب۔۔۔“معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ایسی بات کہہ دی مریم اورنگزیب بھی میدان میں آگئیں

”بڑی مزے کی بات ہے سلطنت آپ نے گدھے کو سونپ دی مطلب۔۔۔“معروف پاکستانی ...
”بڑی مزے کی بات ہے سلطنت آپ نے گدھے کو سونپ دی مطلب۔۔۔“معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ایسی بات کہہ دی مریم اورنگزیب بھی میدان میں آگئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے اور اس کے شاندار پریمیئر کے موقع پر بھی لوگوں اور اداکاروں نے اس فلم کو خوب پسند کیا ۔فلم کے پریمیئر پر حامد میر ،شاہزیب خانزادہ ،فاخر ،شاہد آفریدی کی بیٹیا ں ،ریمبو ،صاحبہ ،مانی اور حرا سمیت بہت سے فنکاروں نے شرکت کی اور اس فلم کو دیکھ کر اپنے دلچسپ تاثرات کا اظہار کیا لیکن اس موقع پر فرط جذبات میں حرا مانی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔حرامعنی نے ذو معنی انداز میں اپنے شوہر مانی کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ بڑی مزے کی بات ہے سلطنت آپ نے گدھے کو سونپ دی ہے مطلب آپ فلم کا موضوع تو دیکھیں کہ کتنا پیارا ہے ۔حرا مانی کی اس بات پر سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پوچھا کہ یہ کس کی بات ہو رہی ہے؟

اسد نامی شخص نے کہا کہ تیس سال سے حکومت گدھوں کے پاس ہی تھی

 

اس پر آپ امتیاز نامی شخص نے کہادیکھ لیں میم آپ نے کسی کا نام بھی نہیں لیا اور یوتھیوں کی دم پر پیر آ گیا۔۔۔۔

عثمان بشیر نے کہا لوگ گدھا سمجھتے ہیں لیکن میں خچر سمجھتا ہوں

 

مزید : تفریح