ایف آئی اے نے جج ویڈیو سیکنڈل کیس میں ملوث ملزم ناصر بٹ کے گھر چھاپہ مارکر ایسی اشیاءبر آمد کرلیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے

ایف آئی اے نے جج ویڈیو سیکنڈل کیس میں ملوث ملزم ناصر بٹ کے گھر چھاپہ مارکر ...
ایف آئی اے نے جج ویڈیو سیکنڈل کیس میں ملوث ملزم ناصر بٹ کے گھر چھاپہ مارکر ایسی اشیاءبر آمد کرلیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ناصر بٹ کے گھر چھاپہ مارکر اسلحہ ,ٹیکنیکل گیجٹس بر آمد کر لیں ۔
جیونیوز کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے ناصر بٹ کے گھر پر چھاپا مارا گیا جہاں سے جدید اسلحہ اور ٹیکنیکل گیجٹس بر آمد ہوئے جن کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ۔
ایف آئی اے کے چھاپے پر ردعمل میں ناصر بٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ایف آئی اے نے انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے بر آمد ہونیوالے اسلحہ لائسنسی ہے جبکہ کیسٹیں فیملی ایونٹس کی ریکارڈنگزہیں۔ نا صر بٹ نے کہا کہ ایف آئی اے جتنی مرضی انتقامی کارروائیاں کرلے گواہی دینے سے دستبردار نہیں ہوں گا ۔

مزید :

قومی -