پی آئی اے نے پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کرلیا

پی آئی اے نے پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کرلیا
پی آئی اے نے پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کرلیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے نے ملکی روٹس خاص طور پر اسلام آباد اور لاہور کے لیے ہر تین سے چار گھنٹے بعد ایک پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی ملکی پروازوں کی روزانہ کی بنیاد پر تعداد بڑھانے اور غیر ممالک کے لیے نئے روٹس کے لیے مزید پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صبح سے رات تک اسلام آباد کے لیے چار اور لاہور کے لیے تین پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، جو بڑھا کر اسلام آباد کے لیے چھ اور لاہور کے لیے پانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ غیر ممالک کے لیے بھی نئے روٹس پر پروازیں چلانے کے بارے میں غور ہورہا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان ایئرلائن مشہود تاجور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان پانچ طیاروں کے آنے سے بیڑے میں طیاروں کی تعداد 36ہوجائے گی۔ یہ تمام لیز طیارے نیروباڈی یعنی 170مسافروں کی گنجائش والے ہوں گے جو ایندھن کم خرچ کرتے ہیں۔ طیارے 6 برس کے لیے لیز پر لیے جارہے ہیں، جس سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تعداد بڑھ سکے گی۔

مزید : قومی


loading...