پولیس نے کئی حقداروں کو پلاٹس کا قبضہ واپس دلوا دیا، امن کمیٹی فیروزوالہ

پولیس نے کئی حقداروں کو پلاٹس کا قبضہ واپس دلوا دیا، امن کمیٹی فیروزوالہ

  

فیروزوالہ (پ ر)ڈی ایس پی فیروزوالہ یعقوب اعوان نے قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن لیکر ثابت کردیا کہ اگر پولیس چاہے تو بڑے سے بڑے جرائم پیشہ افراد بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی فیروزوالہ کے سرپرست وسابقہ ناظم یوسی 14 لاہور منذرعظیم نے کیا۔ پولیس کے بروقت اقدام سے کئی حق داروں کو ان کے پلاٹس کا قبضہ ملاجو کافی عرصے سے انصاف کے حصول کیلئے بھٹک رہے تھے۔ امن کمیٹی فیروزوالہ نے متفقہ قرارداد کے ذریعے ڈی ایس پی فیروزوالہ اور ان کی تمام ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ُامید ظاہر کی کہ اگر پولیس ِاسی لگن اور جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دے تو بڑے سے بڑے جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور شریف و کمزور لوگ با آسانی انصاف حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -