ملت پارک، ہنجروال اور ہربنس پورہ میں کارروائیاں، 3مغوی بازیاوب، ورثا کے حوالے

  ملت پارک، ہنجروال اور ہربنس پورہ میں کارروائیاں، 3مغوی بازیاوب، ورثا کے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس ملت پارک اورہنجر وال نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2مغویان کو بازیاب کروا لیا۔مغویان میں 19سالہ فائزہ اور13سالہ محمد رضوان شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن ملت پارک محمد گلفام نے مغویہ فائزہ کو بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیا۔ مغویہ فائزہ گھریلو ناراضگی کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال نے مغوی رضوان کو داتا دربار سے بازیاب کروا کروالدین کے حوالے کیا۔مغوی رضوان معمولی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ گھرسے چلا گیا تھا۔مغویان کے ورثا ء نے تھانہ جات میں اغوا کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔دریں اثناں ہربنس پورہ پولیس نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین سے ملوا دیا۔ایس ایچ او غلام شبیر بھٹی کے مطابق سعد کھیلنے کے لیے گھر سے باہر نکلا اور واپسی پر گھر کا راستہ بھول گیا۔سعد کے والدین نے فورا بچے کی گمشدگی کی پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد ہربنس پورہ پولیس نے مساجد میں اعلانات کروائے اور بچے کی تلاش شروع کردیں۔ہربنس پورہ پولیس نے چند گھنٹے میں بچہ ڈھونڈ کر بچے کے انکل کے حوالے کر دیا۔والدین نے بچہ ملوانے پر ہربنس پورہ پولیس کاشکریہ اداکیا۔بچے کی واپسی کے اقدام پر ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی کی ہربنس پورہ پولیس کو شاباش دی۔ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ غلام شبیر بھٹی نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیساتھ ساتھ عوام کی خدمت کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -