اسماعیل کھاڑک کے ڈی پی او ننکانہ تبادلہ پر الوداعی تقریب،پولیس افسر اور اہلکاروں کی شرکت

  اسماعیل کھاڑک کے ڈی پی او ننکانہ تبادلہ پر الوداعی تقریب،پولیس افسر اور ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیرِصدارت ایس ایس پی اسماعیل الرحمٰن کھاڑک کے بطورڈی پی او ننکانہ تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقادکیا کیا۔ ایس پی سکیورٹی لاہورمحمد نوید،ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین، ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی، ایس پی ڈولفن سکواڈبلال ظفر اورایس ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اشفاق خان نے ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کو اعزازی شیلڈپیش کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اسماعیل کھاڑک کی نئی تعیناتی پرکامیابی اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک محنتی،ایماندار اورانتہائی پروفیشنل افسر ہیں۔انہوں نے بطور ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعیناتی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اورسٹاف ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کے ساتھ کام کو شاندار تجربہ قرار دیا۔

مزید :

علاقائی -