رانا ثناء اللہ کے سٹاف ممبر سبطین حیدر کی رہائی کی روبکار جاری

رانا ثناء اللہ کے سٹاف ممبر سبطین حیدر کی رہائی کی روبکار جاری

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات کیس میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمارانا ثناء اللہ کے سٹاف ممبر سبطین حیدر کی رہائی کی روبکار جاری کردی،عدالت نے سبطین حیدر کی 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کی روبکار جاری کی ہے۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنائاللہ کے ساتھ گرفتار پانچ افراد کی درخواست ضمانت منظور کی تھی،سپیشل سینٹرل جج خالد بشیر نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کی ہے،رانا ثناء اللہ اور شریک ملزموں کو اے این ایف حکام نے 15کلو منشیات کے الزام میں گرفتار کیاہے۔

مزید :

علاقائی -