ڈولفن سکوا ڈ کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے منشیات بر آمد، ملزم گرفتار

ڈولفن سکوا ڈ کی کارروائی،مشکوک گاڑی سے منشیات بر آمد، ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکوا ڈ نے صوبائی دارالحکومت میں دوران پیڑولنگ ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس و افیون برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران پیٹرولنگ ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگادی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ڈولفن ٹیم 110 نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے مین ملتان روڈ پر راؤنڈ اپ کر لیا،گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے ڈھائی من سے زائد چرس و افیون کے پیکٹ برآمد ہوئے ملزمان نے پیکٹوں کو بڑے بیگز میں چھپا رکھا تھا ڈولفن سکواڈ نے موقع پر ایک ملزم ریاست کو گرفتار کر لیا جو کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم کو تھانہ سندر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید براں شہر بھر میں پولیس نے تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ابتک424 منشیات فروش گرفتار کرکے 412مقدمات درج کئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے99، کینٹ ڈویژن 89، سول لائن ڈویژن31، صدر ڈویژن106، اقبال ٹاؤن ڈویژن43جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے56ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے120کلوگرام سے زائد چرس،1240نشہ آور کیپسول،62.5 گرام آئس، 572گرام ہیروئن،580گرام افیون، 9کلوسے زائد بھنگ اور2962 لِٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔

مزید :

علاقائی -