ڈی آئی جی آپریشنز کی طاہر محمود اشرفی کے گھر آمد، والدہ کے انتقا ل پر اظہار افسوس
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان چیئر مین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ سنگھ پورہ گئے۔انہوں نے علامہ طاہر محمود اشرفی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعائیں بھی کیں۔