قومی بالنگ کوچ وقاریونس کا سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ

قومی بالنگ کوچ وقاریونس کا سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹار کرکٹراور بالنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقاریونس نے سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ادارے بارے بریفنگ دی اور شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔سابق کپتان نے پولیس کیمونیکشن افسران سے خطاب کیا اور کہا ساری دنیا گھوما زندگی میں ایسا بہترین پراجیکٹ کہیں نہیں دیکھا۔ملک کے اصل ہیرو آپ ہیں ہمیں آپ نوجوانوں پر فخر ہے۔پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ سیف سٹی آ کر اور مانیٹرنگ سینٹر دیکھ کر منہ سے بے ساختہ "Wow" نکلا۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اورسکیورٹی میں سیف سٹی کا کلیدی کردار ہیپاکستانی قوم میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے؛ ہم سب مل کر اسے ترقی یافتہ بنارہے ہیں ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لیجنڈری کرکٹر کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ اورسپیشل کیپ پیش کی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -