امام احمد رضا بریلوی باطل قوتوں کے آگے حق کی چٹان تھے،اشرف جلالی
لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے زیر اہتمام جامعہ غوثیہ احسن المدارس میں برصغیر کی عظیم عبقری شخصیت حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی کی یاد میں امام احمد رضا کانفرنس، صدارت استاذ العلماء حضرت صاحبزادہ محمد احسان الحق قادری نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہا حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی کے اعتقادی،فقہی اور سیاسی نظریات نے بر صغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی باطل قوتوں کے مقابلے میں حق کی چٹان تھے۔انہوں نے اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے یہود ہنود کے ایجنٹ اور کا نگریسی ملاؤں کا سر قلم کی طاقت سے خم کیا اور ان کے مکروہ چہروں اور اسلام دشمن سازشوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آگاہی دی۔تحریک لبیک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کی پیروی کرتے ہوئے اسلام اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند رکھے ہوئے ہے۔
نظریہ پاکستان کا تحفظ کرتے ہوئے اسلام کی سر بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے پر امن جدوجہد کرتے رہیں گے۔ مغربی میڈیا کی یلغار اور گستاخانہ سوچ کا مقابلہ کرنے کیلئے امام احمد رضا قادری رحمہ اللہ تعالی کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری ہے۔امام احمد رضا قادری رحمہ اللہ تعالی ایک نابغہ روزگار شخصیت اوراُمت کے بہت بڑے مصلح تھے۔
اشرف جلالی