صحت کارڈ ہر مستحق فرد تک پہنچایا جائے گا،چوہدری شعیب گجر

      صحت کارڈ ہر مستحق فرد تک پہنچایا جائے گا،چوہدری شعیب گجر

  

لاہور(پ ر) صدر انجمن تاجران ایوب روڈ چوہدری شعیب گجر نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ یو سی228 میں صحت کارڈ ہر مستحق بندے تک پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، حکوم کے اس اقدام سے غریب آدمی کا صحت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یو سی228 کے تمام مسائل کا حل یقینی بنانے کے لئے عبد الکریم کلواڑ،رانا قیصر اور سینئر پارٹی رہنما چوہدری اعجاز کے ساتھ ملکر عوام کو پانی، سیوریج، امن او مان کے مسائل سے نجات دلائی جائے گی،اس موقع پر رانا قیصر، حکیم مقبول بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -