پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیراہتمام چھاتی کے کینسر پر آگاہی سیمینار

پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیراہتمام چھاتی کے کینسر پر آگاہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام پنک ربن پاکستان آرگنائزیشن کے اشتراک سے خواتین میں بڑھتے ہوئے چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار ہاسٹل نمبر 4میں منعقد ہوا۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر سلمہ باقر، ڈاکٹر تحسین ضمیر، ڈاکٹر عمدہ، ڈاکٹر نیلم، ڈاکٹر سعدیہ عطا، پنک ربن آرگنائزیشن سے میڈم سونیا، فیکلٹی ممبران، آفیشلز اور طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو موذی مرض سے آگاہی اور ابتدائی مراحل میں خود معائنہ سے تشخیص کرنا تھا۔ پروگرام میں شریک ڈاکٹر زکے مطابق پاکستان میں ہر سال ہزاروں خواتین اس مرض کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔