آرمی اور واپڈا کی کبڈی ٹیموں کا سالانہ عید کبڈی میچ آج ہوگا

آرمی اور واپڈا کی کبڈی ٹیموں کا سالانہ عید کبڈی میچ آج ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان آرمی اور واپڈا کی کبڈی ٹیموں کے مابین ساتواں سالانہ عید کبڈی میچ آج 13اکتوبر کو چک نمبر 15(چھانگا مانگا)میں کھیلاجائے گا، اس موقع پروفاقی وزیربرائے انٹی نارکوٹیکس اینڈسیفران شہریار آفریدی چیف کواڑڈینٹرٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی راہنما پی ٹی آئی ابرالحق، مہمان خصوصی ہوں گے اور اس کے علاوہ خالد محمد گجر، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امین،ظہیر عباس کھوکھر چوھردی اسلم صوبہ کی سیاسی سماجی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

میچ کے آرگنائزر منا گجر نے بتایا کہ مذکورہ میچ قصور تحصیل چونیاں کے چک نمبر 15(چھانگا مانگا) میں کھیلا جائیگا۔ میچ کے انقعاد کا مقصد پاکستان کے روایتی کھیل کبڈی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی کھیل کبڈی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا تاہم ملک میں کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔جس سے کھیل کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑی بھی سامنے آئینگے۔نوجوان نسل میں اس کھیل کی بہت اہمیت ہے اعلیٰ سطحی سرپرستی سے نوجوانوں کو کھیل میں مزید دلچسپی ہوگی۔

میچ آرگنائزرکا مزید کہنا تھا کہ گراونڈ آباد ہوں تو ہسپتال خود بخود خالی ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کبڈی کے فروغ سے نوجوان نسل میں پائی جانے والی بے راہ روی پر بھی قابو پایا جاسکے گا اورمعاشرے میں پائے جانیوالے صحت کے پہاڑ جیسے مسائل حل ہونگے وہ چاک و چوبند و تندرست رہیں گے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اول دوم آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -