اسلامک رائٹرزفورم خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

  اسلامک رائٹرزفورم خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامک رائٹرزفورم خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیاجس کے مطابق جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی معاون کنوینئر آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ کو اگلے تین سال کیلئے اسلامک رائٹرز فورم خیبر پختونخوا کا صدر جبکہ حافظ زبیر کو جنرل سیکرٹری چن لیا گیا۔۔نو منتخب صدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی ذمہ داران کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور اسلامک رائٹرز فورم صوبہ خیبر پختونخوا کو ایک نئے عزم اور ولولے سے منظم اور متحرک کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ نے اسلامک رائٹرز فورم صوبہ خیبر پختونخوا سے وابستہ تمام ممبران کو ہدایت کی وہ جماعتی صفوں میں کسی بھی رہنماء و شخصیت کے حق یا مخالفت میں صلاحیتیں ضائع نہ کریں اور نہ ہی فورم سے وابستہ ممبران کو اس کی اجازت ہے کہ وہ جماعتی صفوں میں فورم کے ممبر کے طورپر یاممبر ہوتے ہوئے کسی شخصیت کی حمایت یا مخالفت میں پڑیں۔نو منتخب صدر آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارے تمام ممبران میڈیا کے میدان میں باطل کے عزائم کے خلاف دلیل کے اسلحہ سے لیس ہوکر کام کریں، اخلاقی حدود کو پامال نہ کریں تمام ترتوجہ میڈیاسرگرمیوں پر رکھیں اس لئے کہ باطل قوتیں اس وقت میڈیا وار ہی کے ذریعے سے ہمارے دینی مشن اور کاز کیخلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -