فیڈریشن آف پاکستان چیمبرکے انتخابات، فوادالحق ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر نامزد    

      فیڈریشن آف پاکستان چیمبرکے انتخابات، فوادالحق ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2019-20ء کے لئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدراور چیئرمین پاکستان ہٹیکلچرڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی فواد اسحق کو امیدوار نامزد کردیا جبکہ سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی کو فیڈریشن کی جنرل باڈی کے انتخابات برائے سال 2019-20ء کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز کی زیر صدارت چیمبر ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور‘ سرحد چیمبر کے نائب صدر عبدالجلیل جان‘ سابق صدور فیض محمد فیضی‘فواد اسحق‘ ملک نیاز احمد‘ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران انجینئر سعد خان زاہد‘ صادق امین‘ شیر باز بلور‘ملک عمران اسحق‘ احسان اللہ‘ جنید الطاف‘ مجیب الرحمان‘ غلام بلال جاوید‘آفتاب اقبال‘ شمس الرحیم‘ نثار اللہ خان‘ محمد الطاف بیگ‘ مبارک بیگم‘سابق نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی‘ صدر گل‘ سہیل رؤف اور وقار عظیم نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے فواد اسحق کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2019-20ء کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ عابد اللہ یوسفزئی کو فیڈریشن کے جنرل باڈی انتخابات برائے سال 2019-20ء کے لئے امیدوار نامزد کیا۔اس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے انتخابات کے لئے دونوں نامزد امیدوار کافی تجربہ کار اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں نامزد امیدوار فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردارادا کریں گے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ان امیدواروں کی نامزدگی مثالی ثابت ہوگی اور خیبر پختونخوا کے کاروباری طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے فیڈریشن کے ذریعے حکومت اور متعلقہ اداروں کو بہتر انداز میں آواز اٹھائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق غضنفر بلور نے کہا کہ فواد اسحق اور عابد اللہ یوسفزئی کی بزنس کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں جنہوں نے کاروباری طبقے کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کاروباری طبقے کے مسائل بہتر اور موثر انداز میں حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -