ٹاؤن اور تہکال پولیس کی شیشہ ہاؤسز کیخلاف کارروائی،24 گرفتار

ٹاؤن اور تہکال پولیس کی شیشہ ہاؤسز کیخلاف کارروائی،24 گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے پو ش علاقے ٹاؤ ن اور تہکال میں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے باز رکھنے کی خاطر اہم کاروائی کرتے ہوئے 24افراد کر گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے نوجوان تھانہ تہکال اور تھانہ ٹاؤن کی حدود میں قائم ہونے والے شیشہ ہاؤس میں منشیات استعمال کررہے تھے، گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف امتناعی سیگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان اور ایس ایس پی آپریشن ظہوربابرآفریدی کی خصوصی ہدات پر ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان اور ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی سربراہی ایس ایچ او ز تہکال اور ٹاؤن نے تھانہ تہکال اور تھانہ ٹاؤن کی حدود میں قائم شیشہ ہاؤسز کے خلاف آپریشن کاانعقاد کیا، اپریشن کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے باز رکھنا ہے، شیشہ ہاؤسز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جے۔کے پلازہ شیشہ ہاؤس اور زیرو ڈیگری شیشہ ہاؤس میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 24افراد اسماعیل، محمد علی، عباس، فضل الرحمان، محمد سلیم، ثناء اللہ، ساجد، محمد رضوان، وسیم خان کپتان، امداد، جمال، ذیشان، مزمل، عمیر، زبیر، اسد، افاق، احمد، نورآفریدی، عاطف، مشتاق، روح اللہ اور احسن کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے مجوعی طور پر 16عدد عربی سٹائل حقے اور 21ڈبہ فلیور بھی برآمد کرلی ہے، ملزمان کے خلاف تھاہ تہکال اور تھانہ ٹاؤن میں 11امتناعی سیگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -