مرید عباس قتل کیس، گواہوں نے ملزم عاطف زمان کے بھائی کو پہچان لیا

  مرید عباس قتل کیس، گواہوں نے ملزم عاطف زمان کے بھائی کو پہچان لیا

  

کراچی(این این آئی)اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں گواہان نے عاطف زمان کے بھائی کو عدالت میں شناخت کرلیا۔ اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل سے متعلق کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے،ہفتہ کوکیس میں چند روز قبل گرفتار ہونیوالے ملزم عا د ل زمان کو شناختی پریڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دو گواہوں نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھا ئی عادل زمان کو شناخت کرلیا۔گواہان نے عدالت میں بتایا خضرت حیات کیساتھ عاطف زمان سے پیسے لینے بخاری کمرشل گئے تھے، عا طف زمان سفید رنگ کی گاڑی میں آیااور خضر حیات کو اپنی طرف بلاکر اس پر فائرنگ شروع کر دی۔گواہوں نے مزید بتایا کہ عادل زمان بھی فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سے اترا اور بھاگ کر عاطف زمان کی گاڑی میں بیٹھ گیا۔انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پرگرگیا جبکہ فائرنگ کے بعد عاطف زمان اور عادل زمان دونوں ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

اینکر مرید کیس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -