شیر گڑھ میں ٹریفک حادثہ،ہیڈ ماسٹر سمیت 2 جاں بحق،1 زخمی

شیر گڑھ میں ٹریفک حادثہ،ہیڈ ماسٹر سمیت 2 جاں بحق،1 زخمی

  

شیر گڑھ (نامہ نگار)شیرگڑھ دو مختلف موٹر سائیکل ٹریفک حادثات میں ہیڈ ماسٹر سمیت دو افراد جان بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ملکہ بونیر کا ہیڈ ماسٹر اورنگ زیب گذشتہ روز اپنے موٹر سائیکل پر سخاکوٹ مین پٹرول پمپ سے نکل کر شیرگڑھ آرہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار موٹر کار جسے ڈرائیور اشفاق ولد گل بادشاہ سکنہ فضل اباد چلا رہے تھے نے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے سخاکوٹ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کردی جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ لوند خوڑ کے حدود گل میرہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل ن سوارے80سالہ شخص ولایت خان بابا ولد دوا خان سکنہ سلو کو اس وقت ٹکر ٹکر ماری جب وہ سڑک پار کر رہا تھاجس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار وسیم ولد بخت زادہ سکنہ سیرئی غونڈئی نہر میں گر کر زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر مقامی لوگوں نے نہر سے نکال کر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا لوند خوڑ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -