بٹ خیلہ،ملاکنڈ وکلاء برادری بار کونسل ممبر کے قتل کیخلاف سراپا احتجاج

بٹ خیلہ،ملاکنڈ وکلاء برادری بار کونسل ممبر کے قتل کیخلاف سراپا احتجاج

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) چکدرہ بارکونسل کے ممبرسعیدخان ایڈوکیٹ کے بہمانہ قتل کے خلاف ملاکنڈکے وکلاء برادری سراپااحتجاج بن گئے حکومت فوری طور پرملزمان کوگرفتاری کرکے مقتول وکیل کے اہلخانہ کوشہیداء پیکج میں شامل کیاجائے۔وکلاء برادری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ملاکنڈکے بارکے سابق اورچکدرہ بارکے فعال ممبرسعیدخان ایڈوکیٹ جوگزشتہ روزنامعلوم ملزمان نے اپنے گھرکے دروازے پربہمانہ طریقے سے قتل کرکے فرارہوگئے تھے جس پرڈسٹرکٹ بارمالاکنڈکے وکلاء برادری سراپااحتجاج بن گئے اس سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت افتخاریوسفزئی ایڈوکیٹ منعقدہواجس میں وکلاء برادری نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپرتین قراداد منظورکی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیاکہ شہیدوکیل سعیدخان کے قاتلوں کوایک ہفتہ کے اندراندرگرفتارکیاجائے وکیل سعیدخان ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف 14اکتوبرکومکمل طورہڑتال ہوگی صوبائی حکومت فوری طورپرمتاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امدادکرکے شہداء پیکج میں شامل کیاجائے۔افتخاریوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فوری طورپروکلاء برادری کوتحفظ فراہم کیاجائے اورملزمان کوفوری طورپرگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -