چکدرہ‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تصویری نمائشکیمپ کاانعقاد

چکدرہ‘کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تصویری نمائشکیمپ کاانعقاد

  

اوچ دیر لوئر (نمائندہ پاکستان)چکدرہ‘آئی جے ٹی تحصیل ادینزئی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تصویری نمائش کیمپ کا انعقاد اسلامی جمعیت طلبہ تحصیل ادینزئی نے چکدرہ مین بازار میں مظلوم کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ”تصویری نمائش“کیمپ کا انعقادکیا گیا۔جس میں اسلامی جمعیت طلبہ تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں سے کارکنان،و زمہ داران نے شرکت کی۔کیمپ میں مظلوم کشمیر یوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تصاویر سے طلبہ اور عوام کو اگاہ کیا۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر بزم شاھین کے پی کے عطاء الرحمن، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ ایجنسی مقام اعظم خان،ناظم علاقہ ادینزئی اسامہ باچہ،طلحہ نواب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔مظلوم کشمیر یوں کی نظریں پاکستان پر ہیں۔بھارت ظلم کر کے کشمیر یوں کو نہیں دبا یا جا سکتا ہے۔بھارت کشمیر میں زیادہ دیر اپنا تسلط بر قرار نہیں سکتا،کشمیر کی آزادی کے لیے سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھنے کیساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے گی۔تحریک آزادی کشمیر تحریک استحکام پاکستان کی کلید ہے،بھارت نے حالیہ پر تشددکاروائیوں کے ساتھ ساتھ کئی روز کر فیوں نافذ کر رکھا ہے۔جس کے نتیجہ میں کشمیری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،اور انہیں کھانے پینے،ادویات،اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے،ان وجوہات کی بنا پر ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،پاکستانی عوام اس دکھ کو نہ صرف محسوس کررہی ہے اور کشمیر بھائیوں کے لیے ہرممکن اقدامات کرہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -