عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،مولاناطیب طاہری

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،مولاناطیب طاہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ دیر لوئر (نمائندہ خصوصی)جماعت اشاعت التوحید ولسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کاشہ رگ،دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے ملک کی حفاظت اور دفاع ہمارا فرض ہے۔ملک کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر آزاد ہواہے۔اشاعت توحید لوگوں کو شرکت وبدعات سے منع کرتے ہیں۔اشاعت توحید کا مقصد خدا کی زمین پر خدا کا نظام نا فذ کر نا ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ القر آن والحدیث مولانا طیب طاہری نے جندول شاہی میں روحانی واصلاحی آجتماع دستار فضیلت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کیا۔تقریب سے مولانا مولانا سمیع الحق،مولانا عبد الشکور،اور مولانا صدیق اللہ نے بھی خطاب کیا۔