امریکہ و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ،ایشیا میں کمی
نیویارک (اے پی پی) امریکہ اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ایشیا میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی کشیدگی کم ہونے کے امکانات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.8 فیصد گر کر 1482.85 ڈالر فی اونس رہے۔
امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1488.70 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.1 فیصد کم ہوکر 1476.92 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 1481.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1499.15 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1502.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔