رستم،پولیس کا کومبنگ آپریشن،7 اشتہاری 5 سہولت کار 18 مشتبہ گرفتار

    رستم،پولیس کا کومبنگ آپریشن،7 اشتہاری 5 سہولت کار 18 مشتبہ گرفتار

  

رستم (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ شہبازگڑھی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،07مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے05سہولت کار اور قانونی شکنی کرنے والوں سمیت 18 مشتبہ افراد گرفتار،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج،اسلحہ برآمد۔ ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی رورل شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شہبازگڑھی ولایت شاہ خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شہبازگڑھی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران07 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے05سہولت کار, قانون شکنی کرنے والوں سمیت18مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز01 شاٹ گن،05 عددپستول اور140عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنز کے دوران25مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے جس میں 03غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر09 افرادکے خلاف مقدمات درج کئیگئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے81 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 11افراد کو زیر دفعہCRPC 151/107،07 افراد کو55/109 کیتحت گرفتار کرکیچالان عدالت کئے گئے۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -