سیکورٹی خدشات، پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

سیکورٹی خدشات، پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشنز کے دوران متعدد جرائم پیشہ،منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گزشتہ روز رورل ڈویژن میں ہونے والے آپریشنز کے دوران2اشتہاری ملزمان سمیت26دیگرجرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پرلاکھوں روپے مالیت کی آئس،8کلو چرس، 3بوتل شرآب، 6 عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کی خاطر رورل ڈویژن کے تھانہ دؤدزئی کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک آرمی،ایس پی رورل علی بن طارق، ایس ڈی پی اورورل یاسین خان اور ایس ایچ اودؤدزئی عمران اللہ کیساتھ ساتھ بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اورلوکل پولیس نے بھی حصہ لیاجس کے دوران مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب2اشتہاری ملزمان واحد گل ولد خائستہ گل سکنہ شالم اور محمد زمان ولد عثمان سکنہ توری قلعہ ناگومان،منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان عامر ولد گوہر خان، راشد ولد منصور اور علی محمد ولد علی رحمان کوگرفتار کرلیاجن کے قبضہ سے مجموعی طور8کلو گرام چرس4لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی،جبکہ 3شرآب نوشی کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3بوتل شرآب برآمد کرلی، آپریشن کے دوران 38گھروں کو چیک کرکے نامکمل کوائف پر 5افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے 13افراد کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے 6عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں، تمام گرفتار ملزمان کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -