2ماہ میں چمرہ سازی کی برامدات میں 6فیصد اضافہ

2ماہ میں چمرہ سازی کی برامدات میں 6فیصد اضافہ

  

 اسلام آباد (اے پی پی) چمڑے کے ملبوسات اور دستانوں کی برآمدات رواں مالی سال کے دوران 5.88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست2019ء کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمد کا حجم بڑھ کر 9 کروڑ 5 لاکھ 43 ہزار ڈالر ہوگیا جبکہ سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران 8 کروڑ 55 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چمڑے کے ملبوسات اور دستانوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 5.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -رائے -