بٹ خیلہ،ڈاکٹر اور پیرا  میڈیکس کی ہڑتال جاری 

    بٹ خیلہ،ڈاکٹر اور پیرا  میڈیکس کی ہڑتال جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ ہسپتال میں ڈاکٹروں پیرامیڈیکس اورنرسزکی مکمل ہڑتال ملازمین سڑکوں پرنکل آئیں اورحکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی کرکے مطالبہ کیاکہ حکومت اپنافیصلہ واپس لیاجائے ورنہ ہمارااحتجاج جاری رہیگا۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع ملاکنڈمیں بھی محکمہ صحت کے ملازمین گزشتہ سولہ دنوں سے ہڑتال پرہیں بٹ خیلہ ہسپتال میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے گزشتہ روزہسپتال کے ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اورنرسز اورکلاس فورملازمین سڑکوں پرنکل آئیں اورزبردست احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے سے ہیلتھ کوارڈنیشن کونسل مالاکنڈکے صدرمحمدیونس خان جنرل سیکرٹری محمدنوازخان ڈاکٹرارشدنوازخان اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک حکومت نے اپنافیصلہ واپس نہیں لیاگیا اس وقت تک ہمارااحتجاج جاری رہیگا اوراس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ موجودہ حکومت کی جانب سے نجکاری ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے کیونکہ یہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی ہے انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ دیجئے۔