ضلع مہمند، پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کروڑوں کے منصوبوں پر تعمیر اتی کام شروع 

  ضلع مہمند، پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کروڑوں کے منصوبوں پر تعمیر اتی کام ...

  

مہمند (نمائند ہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز۔ منصوبوں کی تکمیل سے پانی کا سنگین مسئلہ حل ہو جائیگا۔ چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند کا افتتاحی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے علاقہ شیخ بابا گلونو میں چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے علاقے میں پینے کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بارانی ڈیم اور ایک ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پارٹی رہنماء رحیم شاہ مہمند، سرکاری حکام اور علاقے کے لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہا کہ موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل صافی کے علاقہ شیخ بابا انتہائی پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبوں سے اس علاقے میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ دریں اثناء گاؤں میں سکول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور سکول کیلئے جگہ کا بھی جائزہ لیاگیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -