نوشہرہ،قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری 

  نوشہرہ،قتل کا ملزم عدم ثبوت پر بری 

  

نصیب اقبال المعروف

 پلئی باچا انتقال کرگئے 

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ بازارکے معروف کاروباری شخصیت نصیب اقبال المعروف پلئی باچاطویل علالت کے بعدانتقال کرگئے مرحوم کوگیلئی کے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامرحوم سلمان خان اورعثمان خان کے والدجبکہ خادم حسین باچاکے بھائی تھے۔نمازجنازے میں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے عدم ثبوت کی بنا پر قتل کے ملزم کو بری کردیا ملزم پر قتل کی دعویداری کی گئی تھی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس کی عدالت میں ملزم فضل باچا سکنہ شیخی ضلع نوشہرہ پر تھانہ اضاخیل میں دفعہ 302/324،148/745اور 305کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان ضمیر محمد خان ایڈوکیٹ نے کی اور عدالت کے رو برو تفصیلی دلائل پیش کئے جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزم کو باعزت طور پر بری کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -