سکندر خان اور کائنات راناکی”سچی مچی“ ریلیز

  سکندر خان اور کائنات راناکی”سچی مچی“ ریلیز
   سکندر خان اور کائنات راناکی”سچی مچی“ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار کائنات رانا اور سکندر خان کی نئی پنجابی فلم”سچی مچی“ ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس فلم کو گذشتہ روز لاہور سمیت گوجرانوالہ۔گجرات،فیصل آباد،سیالکوٹ،ملتان،سرگودھا سمیت دیگر شہروں کے سینما گھروں میں ریلیز کردیاگیاہے۔اس فلم کا فوٹو سیٹ گذشتہ روز کیپیٹل سینما لاہور میں لگایا گیا جس میں فلمسٹار سکندر خان،کائنات رانا،مصنف واجد زبیری،فلمساز محمد خالد بھٹی،ہدائتکار شاہد مہربان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔اس فلم کے ہیروسکندر خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ فلم شائقین ایک عرصہ سے اس فلم کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں سکندر خان نے بتایاکہ اس فلم میں ان کے ہمراہ معمر رانا بھی مرکزی کردار میں ہیں اور فلم بینوں کو ان کی جوڑی بہت پسند آئیگی۔
سکند رخان نے کہاکہ ”سچی مچی“ میں ان کے ساتھ فلمسٹارکائنات رانا نے بھی اہم کردار کیا ہے جسے فلم شائقین مدتوں یاد رکھیں گے۔فلمسٹار سکندر خان اور کائنات رانا نے بتایاکہ ہدائتکار شاہد مہربان نے ”سچی مچی“ کو ایک لازوال فلم بنا دیا ہے کیونکہ اس کا میوزک اس کی کہانی مدتوں یاد رہنے والی ہے پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی میں یہ فلم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ہماری فلم بینوں سے گذارش ہے کہ وہ اس فلم کو ضرور دیکھنے آئیں کیونکہ ان کی پسند ہی فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرسکتی ہے۔

مزید :

کلچر -