تابندہ علی کی محفل تھیٹرمیں واپسی،”لاڑافٹ فاٹ“میں کاسٹ

    تابندہ علی کی محفل تھیٹرمیں واپسی،”لاڑافٹ فاٹ“میں کاسٹ
    تابندہ علی کی محفل تھیٹرمیں واپسی،”لاڑافٹ فاٹ“میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)تابندہ علی کی محفل تھیٹر میں واپسی نئے سٹیج ڈرامے”لاڑافٹ فاٹ“میں کاسٹ کیا گیا ہے۔اس ڈرامے کے مصنف و ہدائتکار عامر سوہناہیں جبکہ پروڈیوسر حمزہ بٹ ہیں اس سٹیج ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار نواز انجم،لکی ڈئیر،سفیرہ،رائمہ خان،وردہ،تعبیربرال،سلمیٰ چوہدری، عامرسوہنا، گڈوکمال، وسیم پنو ں،فضل عباس و دیگر آٹسٹ کام کررہے ہیں۔ تابندہ علی نے بتایاکہ ان کا دیگر تھیٹرز کا تجربہ بھی بہت کامیاب رہاہے اور انہیں وہاں بیحد پذیرائی ملی ہے۔ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہاکہ وہ اس سے پہلے بھی محفل تھیٹر کا حصہ رہ چکی ہیں اس لئے انہیں واپسی کی بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے سب آرٹسٹ ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ان کی ٹیم کا حصہ ہیں ایک مرتبہ پھر ان کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آئیگا۔فلمسٹار تابندہ علی نے مذید کہاکہ فنکار ہر جگہ فنکار ہی ہو تاہے اس کے لئے تھیٹر معنی نہیں رکھتے اس کی ٹیم اور پرفارمنس ہی اس کے لئے کامیابی کی وجہ ہوتی ہے اور انشاء اللہ میں نے جہاں بھی کام کیا ہے اپنی پرفارمنس اور ٹیم ورک کے ساتھ کیا ہے تاکہ شائقین جو ہم سے امیدیں وابستہ کئے ہوتے ہیں وہ پوری ہوں۔

مزید :

کلچر -