بیوٹی سیلون اینڈ سٹوڈیو کا افتتاح،شوبز شخصیات کی شرکت

بیوٹی سیلون اینڈ سٹوڈیو کا افتتاح،شوبز شخصیات کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر) راشد نیازاور گوپی کے بیوٹی سیلون اینڈ سٹوڈیوکا افتتاح،شوبز شخصیات کی شرکت، معروف فیشن بیوٹیشن گوپی اورویڈیو ڈائریکٹرراشدنیاز کے نئے سیلون اینڈ سٹوڈیو کا افتتاح گذشتہ روز ٹاؤن شپ میں کیا گیا۔جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں گلوکار طارق طافو،ناصر بیراج،شاہد سونو،غفار لہری،علیبہ خان،بیاخان،عمران ہاشمی،ملک آصف شہزاد،انجم شہزد،سعد تنویر،ایم نوید، محمدشفیق،مسعوداعوان،اصغرعلی،محمدساجد،شہزاد،وجاہت ودیگر شامل تھے۔گلوکار طارق طافو،علیبہ خان،ناصر بیراج،شاہد سونو،عمران ہاشمی اور بیاخان نے فیتہ کاٹ کر سیلون اینڈ سٹوڈیو کا افتتاح کیا اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی۔

گئی اور راشد نیاز اور گوپی کو مبارکباد دی گئی،راشد نیاز نے بتایاکہ سیلون اینڈ سٹوڈیو کا قیام اس لئے عمل میں لایا گیا تاکہ اہل ٹاؤن شپ کو مین بیوٹیشن کی سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ ویڈیو میکنگ،ایڈیٹنگ اورفوٹو شوٹ کی جدید سہولت بھی میسر ہوگی جبکہ گوپی مردوں کی ہئیر سٹائلنگ کے ساتھ ساتھ انہیں خوبرو نظر آنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

مزید :

کلچر -