کاشف اسلم (کاشی) کی ماسٹر ٹریننگ کلاس کی تیاریاں مکمل

  کاشف اسلم (کاشی) کی ماسٹر ٹریننگ کلاس کی تیاریاں مکمل

  

راولپنڈی (شوبز ڈیسک) بیوٹی پارلر اونرز اور خواتین کی فلاح وبہود کے لئے کام کرنے والی تنظیم امید نو آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مشہور میک آپ آرٹسٹ کاشف اسلم (کاشی) کی ماسٹر ٹریننگ کلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ٹریننگ سیشن 22اکتوبر کو ٹوپی رکھ کمپلیکس ایوب پارک راولپنڈی میں ہو گا جس میں کالج، یونیورسٹیز کی طالبات اور دیگر اداروں سے فیشن اور آرٹ سے وابستہ خواتین شرکت کریں گی اس حوالے سے آرگنائزر احمد نواز کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کی میک اپ سے وابستہ خواتین، بیوٹیشنز کیلئے معروف انٹرنیشنل فیشن ڈائزائنر کاشف اسلم عرف کاشی پہلی بار تشریف لا رہے ہیں جو کہ کسی عزاز سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکنکل خامیوں اور نئے دور کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ماسٹر کلاسسز وقت کی اہم ضرورت ہے یہ کلاس خیبر پختونخوا اور راولپنڈی کی خواتین پروفیشنلز کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے جس سے انہیں مزید سیکھنے کا موقع ملے گا ماسٹرکلاس میں فیشن ڈایزائنگ، میک آپ ٹیکنیک اور ہیئر اسٹائلز کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جائے گے۔

مزید :

کلچر -